جواہر لعل نہرو یونیورسٹی معاملہ، حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولا کی خود کشی اور جاٹوں کی تحریک جیسے مسائل پر اپوزیشن کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے بھی گزشتہ دو اجلاس کی طرح هنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے۔
حکومت 23 فروری سے شروع ہونے
والے بجٹ اجلاس میں کافی عرصے سے زیر التوا اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) بل سمیت کئی بلوں کو منظورکرانے اور زیادہ سے زیادہ قانون سازی کا کام کاج نپٹانا چاہتی ہے۔
لیکن مختلف مسائل پر اپوزیشن اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جارحانہ رخ کو دیکھتے ہوئے حکومت کے لئے یہ آسان نہیں لگتا